اسلام آباد

انڈیا اور پاکستان کے خارجہ سیکریٹریوں کے مذاکرات شروع

پاکستان کے سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری اور ان کے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر کے درمیان دہلی میں بات چیت شروع ہو گئی ہے۔

دونوں خارجہ سیکریٹریوں کے درمیان جنوری میں باہمی مذاکرات ہونے والے تھے لیکن وہ پٹھان کوٹ کے فضائی اڈے پر حملے کے بعد منسوخ کر دیے گئے تھے۔

پاکستان کے خارجہ سیکریٹری افغانستان پر ہونے والی سالانہ ’ہارٹ آف ایشیا‘ کانفرنس میں شرکت کے لیے دہلی آئے ہیں۔ یہ ملاقات اس کانفرنس سے ہٹ کر ہو رہی ہے۔

پاکستانی سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری صرف ایک روز کے لیے دہلی آئے ہیں۔

دونوں سفارت کاروں کے درمیان یہ باہمی مذاکرات بھارتی وزرات خارجہ کے صدر دفتر ساؤتھ بلا ک میں ہو رہی ہے۔

مذاکرات میں پٹھان کوٹ حملے کی تفتیش میں پیش رفت اور بھارت کی تفتیشی ٹیم کے پاکستان کے ممکنہ دورے کے بارے میں بات چیت ہونے کی توقع ہے۔

یہ پاکستان میں مبینہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی گرفتاری کے بعد پہلے مذاکرات ہیں۔

پاکستانی سفارت کار بھارت کی خفیہ سروس را کے ایک مبینہ ایجنٹ کی گرفتاری کا معاملہ بھی اٹھا سکتے ہیں جن پر جاسوسی اور بلوچستان میں دہشت گردی میں معاونت کا الزام ہے۔

دونوں سفارتکاروں کے درمیان یہ بات چیت التوا میں پڑی ہوئی تھی۔

اس بات چیت سے یہ توقع کی جارہی ہے یہ کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعطل کا شکار مذاکرات کو آگے بڑھانے کا ایک موقع فراہم کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close