اسلام آباد

کراچی سمیت ملک کے بڑے شہروں میں امن بحال کردیا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت بڑے شہروں میں امن بحال کردیا جب کہ  ملک میں امن و امان کی بہتر صورتحال سے اقتصادی استحکام پیدا ہوا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف سے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے ڈی جی نے ملاقات کی جس میں ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی تجارتی تنظیم کے ساتھ وسیع شراکت داری چاہتا ہے جب کہ پاکستان تجارت سے متعلق قوانین کو بہتر بنارہا ہے، چین اقتصادی راہداری منصوبوں پر 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے جس سے خطے کے کروڑوں افراد کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خطےمیں رابطوں اور اقتصادی راہداری منصوبوں پرتیزی سےکام کررہےہیں، تجارتی قوانین سے عالمی سطح پر اشیا کی ترسیل میں مدد ملے گی جب کہ سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close