اسلام آباد

عمران خان کی سیاسی قبر کھودی جا چکی ہے ،اب وہ تختی لگانے کی تیاری کریں :مریم اورنگزیب

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاسی قبرکھودی جا چکی ہے ،اب وہ تختی لگانے کی تیاری کریں ،نواز شریف کی مثبت سیاست نے عمران خان کی منفی سیاست کا دم گوٹھ دیا ہے ۔وفاقی وزیر مملکت انوشے رحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان عوام کی عدالت میں جانے کا انتظار کریں ،عوام خود ہی فیصلہ کردیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ملک کو ترقی کی طرف لے کا جار ہے ہیں اس لیے عمران خان ڈر رہے ہیں ،تاریخ میں لکھا جائے گا کہ عمران خان نے ترقی کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کیں ۔انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پنجاب سے مقابلہ کر رہے ہیں اور اورنج لائن ٹرین کے خلاف سازشیں کر ر ہے ہیں جبکہ آپ تو 3سال میں خیبر پختونخواہ میں بسوں کے ٹھیکے کی فزیبلٹی بھی نہیں بنا سکے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close