اسلام آباد

آرمی چیف نے ملک بھر میں ’’کومبنگ آپریشن‘‘ کی منظوری دیدی، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں آپریشنل تیاریوں ، تربیت اورپیشہ ورانہ امور پر غور کیا گیا جب کہ ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کا جامع منصوبہ بھی منظور کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی ہیڈ کوارٹر جی ایچ کیو میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی اندرونی وبیرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جب کہ اجلاس میں آپریشنل تیاریوں ، تربیت اورپیشہ ورانہ امور پر بھی غور کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کانفرنس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن کو سراہتے ہوئے شوال آپریشن کی کامیاب تکمیل پر فوج، ایف سی  اور رینجرز کے جوانوں کو خراج  تحسین پیش کیا۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں ملک بھر میں کومبنگ آپریشن سے متعلق جامع منصوبہ بھی منظور کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close