اسلام آباد

آصف زرداری کا نواز شریف کیساتھ ملاقات سے پھر انکار

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے نواز شریف کے ساتھ ملاقات سے ایک بار پھر انکار کر دیا ہے۔ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ملاقات سے ایک بار پھر انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے موقف اپنایا ہے کہ نواز شریف سے ملنا یا ہاتھ ملانا خارج از امکان ہے، نواز شریف کو صرف اپنی ذات کے لیے میثاق جمہوریت یاد آتا ہے، جب کہ موجودہ ملکی سیاسی صورت حال کے ذمہ دار نواز شریف ہیں۔ واضح رہے کہ پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے ملاقات کے لیے کوششیں جاری ہیں اور سابق صدر نے چوتھی بار نواز شریف سے ملاقات سے انکار کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close