اسلام آباد

پاکستان اسلامی فوجی اتحاد کا حصہ ہے، میٹنگ میں خرم دستگیر شریک ہوں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہاہے کہ پاکستان اسلامی فوجی اتحاد کا حصہ ہے اور فوجی اتحاد کی میٹنگ میں نہیں جا رہا بلکہ وزیر دفاع خرم دستگیر شریک ہو رہے ہیں ،حرمین شریفین کی حفاظت ایک مقدس فریضہ ہے، ہم اس کیلئے تیار ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہناتھا کہ یہ میٹنگ مئی میں ہونی تھی جو کہ چار مہینے تک نہیں ہو سکی ہے ،اسی میٹنگ میں فوجی اتحاد کے ٹی او آرز واضح ہو کر سامنے آئیں گے ۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان اس اتحاد کا حصہ ہے ،یہ اتحاد دہشتگردی کے خلاف ہے ،اگر کسی بھی مسلم ملک میں کوئی جھگڑا کھڑا ہوتاہے تو ہم صلح کا کردار ادا کریں گے یعنی ثالثی کا کام کریں گے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے واضح کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ فوجی اتحاد کی میٹنگ میں شرکت کیلئے خرم دستگیر جا رہے ہیں جبکہ وزیراعظم جس وفد کی قیادت کر رہے ہیں وہ سعودی عرب کی دعوت پر جار ہاہے اور دورہ ایک دن کاہے ۔ان کا کہناتھا کہ ہمارے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی نوعیت کے تعلقات بھی ہیں جبکہ پاکستان کے 26لاکھ شہری سعودی عرب میں کام کرتے ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close