اسلام آباد

سابق سیکرٹری جنرل وزارت خارجہ اکرم ذکی کی گوجرانوالہ میں تدفین

اسلام آباد: سابق سیکرٹری جنرل وزارت خارجہ، سینٹر (ر) محمد اکرم کی نماز جنازہ آج صبح اسلام آباد علی مسجد میں ادا کی گئی۔ جس میں وفاقی و صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور بیورو کریٹس نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد تدفین کیلئے انہیں ان کے آبائی قبرستان گوجرانوالہ میں منتقل کیا گیا۔ جہاں نماز جنازہ میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سینیٹر (ر) اکرم ذکی کا انتقال گزشتہ روز شام پانچ بجے پمز ہسپتال میں ہوا تھا۔ مرحوم کو دن بارہ بجے پمز کے سی سی یو میں لایا گیا تھا۔ ڈاکٹرز کے مطابق 1993 میں ان کی انیجو گرافی کی گئی تھی، جب کہ 2006 میں پمز میں ان کی اوپن ہارٹ سرجری کی گئی تھی۔ گزشتہ روز انہیں ہارٹ اٹیک ہوا اور پمز انتہائی نہگداشت کے یونٹ میں انہیں رکھا گیا۔ مرحوم 27 اکتوبر 1931 کو پیدا ہوئے، سیکرٹری جنرل وزارت خارجہ کے فرائض سرانجام دیئے۔ پاکستان مسلم لیگ کے سنیئر رہنماؤں میں ان کا شمار ہوتا تھا، اکرم ذکی چین، نائیجیریا، فلپائن اور امریکہ میں پاکستان کے سفیر کے فرائض سرانجام دیتے رہے۔ سینیٹ کی وزارت خارجہ کی سٹینڈنڈنگ کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close