اسلام آباد

پاکستان کو دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز کرنا ہوں گی، امریکی وزیر دفاع کا ڈور مور کا مطالبہ

اسلام آباد: امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے پاکستانی قیادت سے ملاقات میں ایک مرتبہ پھر ڈومور کا مطالبہ دہرا دیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف سے ملاقات میں جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنی سرزمین پر دہشتگردوں اور انتہاپسندوں کے خاتمے کیلئے اپنی کاوششوں کو مزید تیز کرنا ہوگا۔ پاکستانی قیادت نے بھی امریکہ سے افغان سرزمین کو پاکستان مخالف استعمال سے روکنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق، ایک روزہ دورے پر آئے ہوئے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف سے الگ الگ ملاقات کی اور ڈو مور کے مطالبے کو دہرایا۔
ترجمان امریکی سفارتخانے کے مطابق، جیمز میٹس نے پاکستانی قیادت سے ملاقات میں واضح کیا کہ پاکستان کو اپنی سرزمین پر دہشتگردوں اور انتہاپسندوں کے خاتمے کیلئے اپنی کاوششوں کو مزید تیز کرنا ہوگا۔ ترجمان امریکی سفارتخانے کے مطابق، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے بعد جیمز میٹس نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور ڈی جی آئی ایس نوید مختار سے بھی ملاقات کی۔ امریکی وزیر دفاع نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان امریکہ کےساتھ ملکر افغانستان میں قیام امن کیلئے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
وزیراعظم ہاوس سے جاری بیان کے مطابق، امریکی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن و سلامتی پاکستان اور امریکہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے، تاہم افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیئے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکی وزیردفاع کو یقین دہانی کروائی کہ پوری پاکستانی قوم ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی کوئی محفوظ پناہ گناہ نہیں، ملک بھر میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے انٹیلیجنس بنیاد پر آپرییشنز جاری رکھے جائیں گے۔
اس موقع پر جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ ان کے دورے کا مقصد پاکستان کے ساتھ طویل المدت تعلقات کیلئے مثبت ماحول پیدا کرنا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان وسیع البنیاد رابطوں اور تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، امریکی وزیر دفاع نے یقین دہانی کرائی کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، امریکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں سے پوری طرح آگاہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close