اسلام آباد

سینیٹ میں سانحہ چارسدہ کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طورپرمنظور

سینیٹ میں سانحہ چارسدہ کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، قرارداد میں کہا گیا کہ دہشت گردی کےخلاف اقدامات کی مانیٹرنگ کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔

دہشت گردی کے خلاف آپریشن  ضرب عضب کامیابی سےجاری ہے جس پر سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق کا کہنا تھا حکومت کو برا بھلا کہنے کے بجائے اصل معاملات پرتوجہ دی جائے۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے حکومتی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن اصل میں نواز نیشنل ایکشن ہے۔ ساری چڑھائی صرف سندھ اور پی پی پر ہے،دہشت گرداسلام آباد اور پنجاب میں بیٹھے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close