اسلام آباد

پاکستان نے بھی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کے ممکنہ امریکی فیصلے کی مخالفت کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکہ کی جانب سے اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کی اطلاعات پر کہا ہے کہ امریکہ اس قسم کے کسی بھی اقدام سے باز رہے جس سے بیت المقدس کی تاریخی حیثیت متاثر ہونے کا خدشہ ہو۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کےساتھ کھڑا ہے، پاکستان آزاد اور خودمختار فلسطین جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہوگا اس کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے اس قسم کے کسی بھی ممکنہ اقدام سے علاقائی اور مشرق وسطیٰ میں پیدار امن کے امکانات کو خطرات لاحق ہوں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان امریکی سفارتخانے کو بیت المقدس منتقل کرنے کے منصوبے کی یکسر مخالفت کرتا ہے اور اس ضمن میں او آئی سی کے حالیہ حتمی اعلانیہ کی توثیق کرتا ہے۔ وزیراعظم آفس نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکہ کے اس قسم کا اقدام عالمی قوانین اور سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی ہوگا، پاکستان کے عوام کو امریکہ کے اس فیصلے پر گہری تشویش ہے، امریکہ کا ایسا کوئی بھی اقدام کئی دہائیوں کے اتفاق رائے کے خلاف ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close