اسلام آباد

امریکی صدر نے متنازعہ اعلان سے نئے فساد کا بیج بویا، عبدالقادر بلوچ

اسلام آباد: وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دے ایک نئے فساد کا بیج بو دیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف پوری دنیا میں احتجاج کیا جا رہا ہے، ٹرمپ جب سے امریکہ کے صدر کے بنے ہیں، وہ اپنی مرضی کے مطابق فیصلے کر رہے ہیں، اس فیصلے کا ردعمل ان کے لئے صحیح بہتر ثابت نہیں ہو گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے گا اور اس سلسلے میں او آئی سی اور عرب لیگ کا فورم استعمال کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے، اس سے اسرائیل کا کو ئی تعلق نہیں، یہ سب کچھ ایک نیا فساد کھڑا کرنے کے لئے کیا گیا ہے اس فیصلے سے پوری دنیا میں کشیدگی کی ایک نئی لہر اٹھے گی۔ عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ نیا نہیں، 73 سالہ پرانا ہے، مسلم ممالک کو اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close