اسلام آباد

اسحاق ڈار کو دل کی بیماری نہیں وہ جان بوجھ کر سماعت سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں،تحریری فیصلہ

اسلام آباد: اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ اسحاق ڈار کو دل کی بیماری نہیں ہے جبکہ انہوں نے ریفرنس میں تاخیر کے لیے بھارتی ڈاکٹر کی میڈیکل رپورٹ پیش کی جبکہ برطانوی ڈاکٹر بیکر کی رپورٹ کے مطابق انہیں دل کی بیماری لاحق نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کے حوالے سے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے، احتساب عدالت کے فیصلے کے مطابق اسحاق ڈار کے دونوں ڈاکٹروں کے مشاہدات ایک دوسرے سے مختلف ہیں اور انھیں دل کی سرجری کی کوئی ضرورت ہی نہیں تھی بلکہ جان بوجھ کر سماعت سے راہ فرار اختیار کی۔ ملزم اسحاق ڈار پاکستان کا سفر کر سکتا ہے، ڈاکٹروں کے مطابق اسحاق ڈار کے دل کی شریان بند نہیں ہوئی جبکہ کیس کو طوالت دینے کے لئے میڈیکل رپورٹ حاصل کی گئی ہے۔
فاضل جج نے لکھا کہ ملزم جان بوجھ کر مفرور ہے اور وارنٹ گرفتاری کی تعمیل سے کترا رہا ہے، ضامن 3 دن میں زر ضمانت کے 50 لاکھ روپے جمع کرائے بصورت دیگر ضامن کی جائیداد قرق اور نیلام کر دی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close