اسلام آباد

تبدیلی تو آئی ہے، پرائمری تعلیم میں خیبر پختونخوا نمبر ون قرار

پشاور: پاکستان میں تعلیم کے لیے کام کرنے والی سماجی تنظیم ’’الف اعلان‘‘ نے سروے کے بعد سرکاری پرائمری تعلیم کی درجہ بندی میں خیبر پختونخوا کو نمبر ون قرار دے دیا۔ سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا نے اب تک پرائمری سکولوں میں عدم دستیاب سہولتوں کی بحالی پر 29 ارب روپے خرچ کئے۔ بجلی کی فراہمی کے لحاظ سے پاکستان بھر کے 10 نمایاں اضلاع میں 8 بہترین سکول، پانی کی دستیابی کے لحاظ سے پاکستان بھر کے 10 اضلاع میں 5 بہترین سکول اور چاردیواری کے لحاظ سے پاکستان بھرکے 10 اضلاع میں 6 بہترین سکول خیبر پختونخوا میں ہیں۔ غیر سرکاری تنظیم کے پرائمری سکولوں سے متعلق ہونے والے ایک سروے کے مطابق 2017ء میں خیبر پختونخوا پرائمری تعلیم اور اس کے انفراسٹرکچر کے حوالے سے پاکستان کا بہترین صوبہ رہا۔ واضح رہے کہ سروے میں پاکستان بھر میں ضلع ٹانک کو سکولوں میں دستیاب سہولتوں کے حوالے سے بہترین ضلع قرار دیا گیا۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کے 20 اضلاع کو تعلیمی سہولتوں کے اعتبار سے ملک کے بہترین سکولوں میں سرفہرست رکھا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close