اسلام آباد

عمران خان سیاست کیلیے اہل یا نااہل، بڑا فیصلہ کچھ دیر بعد

اسلام آباد: سپریم کورٹ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کا فیصلہ آج سنائے گی۔ پاکستان ویوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں دو درخواستیں دائر کی گئی تھیں جن کا فیصلہ آج دوپہر 2 بجے سنایا جائے گا۔
قبل ازیں 14 نومبر کو چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ دیکھنا یہ ہے کہ کیا عمران خان بے ایمان آدمی ہیں کہ نہیں جب کہ برسوں بعد کاروباری لین دین میں قانون کی خلاف ورزی پر کسی کو نااہل کیسے کردیں؟ بعد ازاں عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف دو درخواستیں دائر کررکھی ہیں جن میں انہوں نے موقف اپنایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو آرٹیکل 63،62 کے تحت نااہل کیا جائے کیوں کہ انہوں نے 2013ء میں اپنے کاغذات نامزدگی میں بنی گالہ کی اراضی سے متعلق جھوٹ بولا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close