اسلام آباد

پارلیمانی رہنما حلقہ بندی بل سینیٹ سے منظور کرانے پرمتفق

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حلقہ بندی بل پر اپوزیشن کے پارلیمانی رہنماؤں کے تحفظات دور کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت سیاسی جماعتوں کی پارلیمانی لیڈران کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، ایم کیو ایم پاکستان اور عوامی مسلم لیگ کے رہنما نے شرکت کی تاہم تحریک انصاف اور جے یو آئی (ف) کا کوئی نمائندہ اجلاس میں شریک نہیں تھا۔ اجلاس میں حلقہ بندیوں سے متعلق بل اور فاٹا اصلاحات کا معاملہ زیربحث آیا جبکہ وزیراعظم نے سیاسی رہنماؤں کو او آئی سی کے ہنگامی اجلاس سے متعلق آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملک میں بروقت الیکشن کا انعقاد چاہتی ہے، تمام سیاسی جماعتوں کوملکر بروقت انتخابات یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے حلقہ بندی بل پراپوزیشن کے تحفظات دور کر دیئے ہیں اوراب یہ بل 19 دسمبرکو سینیٹ سے منظورکرایا جائے گا، پارلیمانی رہنماؤں میں اتفاق ہوا کہ مردم شماری کے 5 فیصد بلاکس کا آڈٹ ہوگا اوراس سارے عمل کی نگرانی کے لئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close