اسلام آباد

جہانگیر خان ترین نے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد: جہانگیر خان ترین نے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ کہتے ہیں عدالتی فیصلے پر سرتسلیم خم کرتے ہیں، اخلاقی طور پر ان کا پارٹی عہدہ رکھنا مناسب نہیں، عمران خان کی قیادت اور دوستی اثاثہ ہے جو مرتے دم تک برقرار رہے گی۔ اپنے استعفے میں جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ عمران خان سمیت سخت احتساب کا سامنا کیا اور دونوں سرخرو ہوئے۔ ان کی نااہلی تکنیکی بنیادوں پر ہوئی، اپنی سیاسی زندگی اور تحریک انصاف پر فخر ہے، عمران خان کی قیادت اور دوستی اثاثہ ہے جو مرتے دم تک برقرار رہے گی۔جہانگیر خان ترین نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کی بےپناہ محبت اور حمایت حاصل رہی جس پر وہ سب کے مشکور ہیں۔ عمران خان کیساتھ مل کر تحریک انصاف کو سب سے بڑی سیاسی قوت بنایا، جہانگیر خان ترین نے آبائی حلقے لودھراں کے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ لودھران کے عوام نے انہیں اپنا لیڈر بننے کا اہل سمجھا۔ جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ انہیں امید رکھتے ہیں کہ عمران خان ان کا استعفیٰ قبول کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close