اسلام آباد

ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کا معاملہ، وزارت داخلہ سے دو روز میں جواب طلب

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن پر پابندی کے خلاف درخوست پر وزارت داخلہ کو دو دن کے اندر جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی ہے۔ ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن پر پابندی کے خلاف درخوست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی۔

الیکشن کمیشن اور وفاق نے عدالتی نوٹس کے باوجود جواب جمع نہیں کرایا، درخواست گزار کی جانب سے راجہ رضوان عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جواب جمع نہ کروانے پر جسٹس عامر فاروق نے برہمی کا اظہار کیا گیا۔ عدالت نے وزارت داخلہ کو دو دن کے اندر جواب جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close