اسلام آباد

پاناما لیکس تحقیقات، اپوزیشن کے سوالنامے پر حکومت نے بھی اپوزیشن سے جواب طلب کر لئے

اسلام آباد : اپوزیشن کے طرف سے پاناما لیکس پرحکومت سے پوچھے جانے والے 7 سوالات کے بعد حکومت نے بھی اپوزیشن سے 7 سوالوں کے جوابات دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز نے پریس کانفرنس میں اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن بتائے کہ کیا نواز شریف کا نام پاناما پیپرز میں شامل ہے؟ بتایا جائے کہ ٹی او آرز سے کرپشن ، کک بیکس، قرضہ معاف کرانے ولوں کے نام کیوں نکالے گئے ۔اپوزیشن اس بات کا بھی جواب دے کہ اسمبلی کمیٹی ، شعیب سڈل ، جوڈیشل کمیشن اور آج نیب ٹیم کا اعلان کیوں کیا گیا ؟۔ انہوں نے سوال کیا کہ پرویز الٰہی 2013ء سے کرپشن میں فرسٹ آئے ، کیا انہوں نے ایوان میں جواب دیا ؟انہوں نے اپوزیشن سے اس بات کا بھی جواب طلب کیا کہ 1999ء کو ہدف کیوں رکھا گیا؟ اپوزیشن سے ایک اور سوال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کیا اپوزیشن کو سپریم کورٹ پر بھی اعتماد نہیں ہے ؟دانیال عزیز نے اپوزیشن کے سامنے یہ سوال بھی رکھا کہ حکومت کو بتایا جائے تحقیقات نیب سے کروانا چاہتے ہیں یا سپریم کورٹ سے ؟

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close