اسلام آباد

حکومت اور اداروں میں ٹکراودیکھائی دیتا ہے، خورشید شاہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ہمیشہ کہا کہ وہ اداروں کو بدنام نہ کریں کیونکہ اگر اداروں کے درمیان جنگ شروع ہو گئی تو پاکستان کو بڑا نقصان ہوگا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف ہی بتا سکتے ہیں کہ تحریک عدل کیا ہے،؟ ایسا تو نہیں کہ نواز شریف تحریک انصاف کے مقابلے میں تحریک عدل پارٹی بنا رہے ہیں۔ نواز شریف کو ہمیشہ کہا کہ اداروں کو بدنام نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ بڑا ادارہ ہے، جس سے سارے ادارے رہنمائی لیتے ہیں، حکومت اور اداروں کا ٹکراؤ نظر آتا ہے تاہم تمام معاملات کو بیٹھ کر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر اداروں کے درمیان جنگ شروع ہو گئی تو پاکستان کو بڑا نقصان ہوگا۔ ہماری خواہش ہے کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ آرمی چیف کی پارلیمنٹ آمد اور سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ معمول کی بات ہے، یہ کوئی انوکھی چیز نہیں، جنرل (ر) راحیل شریف بھی پارلیمنٹ کو بریفنگ دے چکے ہیں، عسکری حکام کی بریفنگ پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے خوش آئند ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close