اسلام آباد

طلال چوہدری نے اعتزاز احسن کے وزیراعظم سے سوالنامے کے جوابات دیدیے

اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے سینیٹر اعتزاز احسن کی جانب سے وزیراعظم کیلئے جاری کیے گئے سوالنامے کے جوابات دیدیے ہیں ۔
اپوزیشن نے وزیر اعظم سے سوال کئے تھے لیکن اس کا جواب دینے کے لئے چار حکومتی اراکین طلال چوہدری، محمد زبیر، عابد شیر علی اور دانیال عزیز سامنے آگئے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہناتھا کہ وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں واضح طور پر دے چکے ہیں کہ انہوں نے یہ مے فیئر فلیٹس سعودی عرب میں مل فروخت کرنے سے جو رقم حاصل ہوئی اس سے 2006میں یہ فلیٹس خریدے گئے جو کہ ان ممالک کے قانون کے مطابق خریدے گئے ۔انہوں نے کہا کہ حسن نواز نے 1999میں جو بیان دیا تھا اس کے مطابق یہ فیلٹس رینٹ پر تھے اور اس کے 16سال بعد 2016میں حسین نواز نے جو انٹرویو دیاہے اس کے مطابق یہ فلیٹس 2006میں خریدے گئے ،اس میں متضاد کچھ بھی نہیں ہے۔طلال چوہدری کا کہناتھا کہ نوازشریف کا نام التوفیق کیس میں ہے ہیں نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے نام پر کوئی آف شور کمپنی نہیں ہے ،جو کمپنی ان کے بیٹے کے نام پر ہے وہ پہلے ہی اسے ظاہر کر چکے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ نوازشریف کی آمدن اور ان کے اثاثے سب کے سامنے ہیں جوکہ ملکی قوانین کے مطابق ہیں ،تمام جائیداد اور کاروبار کے ٹیکس قوانین کے مطابق ادا کیے گئے ہیں جس کی تفصیلات متعلقہ محکموں کے ریکارڈ کا حصہ ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close