اسلام آباد

فاٹا بل پیش نہ ہونے پر اپوزیشن کا آج بھی قومی اسمبلی اجلاس سے واک آوٹ

اسلام آباد: فاٹا اصلاحات بل ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر اپوزیشن نے آج پھر قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔ حکومت ایک مرتبہ پھر کورم پورا کرنے میں ناکام رہی، ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے پر اسپیکر نے اجلاس کی کارروائی معطل کر دی۔ تفصیلات کے مطابق، قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایازصادق کی صدارت میں شروع ہوا تو پیپلز پارٹی کے رکن نوید قمرنے کہا کہ حکومت اور آپ (اسپیکر) نے بار بار یقین دہانی کرائی کہ فاٹا اصلاحات کا بل آج پیش کردی گے، حکومت نے آج بھی اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔ ہم پہلے دن کی طرح آج بھی اپنے مطالبے پر قائم ہیں۔ فاٹا کے لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ نہیں مارنے دیں گے۔ جب تک فاٹا بل نہیں آتا ہم ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔

نوید قمر کا کہنا تھا کہ فیض آباد جیسے دھرنے ہوں توحکومت مطالبات مانتی ہے مگر افسوس کے حکومت پارلیمنٹ کا بات نہیں مان رہی۔ اس کے ساتھ ہی اپوزیشن اجلاس سے واک آؤٹ کرگئی۔ وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ فاٹا ریفارمز بل فاٹا کے عوام کی خواہشات کے مطابق پیش ہوگا۔ اس بل پر مزید مشاورت کی ضرورت پڑ گئی ہے، جلد بازی کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، چاہتے ہیں کہ ایسی قانون سازی ہو جس پر سب کا اتفاق رائے ہو۔ کورم کی نشاندہی پر ارکان کی گنتی ہوئی تو مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے پر اسپیکر نے اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close