اسلام آباد

اسلام آباد انتظامیہ کا طاہرالقادری کا نام ای سی ایل میں ڈلوانے پر غور

اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈلوانے پر غور شروع کر دیا اور اس سلسلے میں انتظامیہ وزارت داخلہ سے جلد رجوع کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے طاہرالقادری کے خلاف تمام مقدمات اور عدالتی کارروائی کی رپورٹ مرتب کرلی ہے، ذرائع کا کہنا ہے رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف 5 مقدمات درج ہیں، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت سے طاہرالقادری کے دائمی وارنٹ بھی جاری ہو چکے ہیں، خصوصی عدالت نے طاہرالقادری کی جائیداد قرق کرنے کا حکم جاری کر رکھا ہے جبکہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمات میں پی ٹی آئی کے عمران خان ضمانت کروا چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے تاحال ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع نہیں کیا جبکہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کا نام ای سی ایل میں ڈلوانے پر غور شروع کر دیا اور اس سلسلے میں انتظامیہ وزارت داخلہ سے جلد رجوع کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close