اسلام آباد

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم، مفتاح اسماعیل کو مشیر خزانہ و اقتصادی امور بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اختتام پذیر ہوگیا جبکہ مفتاح اسماعیل کو مشیر خزانہ و اقتصادی امور بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد کیاگیا ،اجلاس میں فاٹا اصلاحات پیکیج پر عملدرآمد کے متعلق تفصیلی غور کیا گیا اور کابینہ کی عملدرآمد کمیٹی کو فاٹا اصلاحات پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ اجلا س اختتام میں فاٹااصلاحات تیارکرنے والی کمیٹی کو کابینہ کی عملدرآمد کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرنے کے ساتھ ساتھ تمام متنازع امور پر تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت آگے بڑھانے اورمفتاح اسماعیل کو مشیر خزانہ و اقتصادی امور بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔واضح رہے کہ تعیناتی کا اعلان جلد ہوگا اور ان کا درجہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا جبکہ اس بات کی منظوری سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی دیدی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close