اسلام آباد

عمران خان آف شورکمپنیوں کے باواآدم ہیں،پرویزرشید

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اعتراف جرم کرلیا۔ عمران خان آف شور کمپنیوں کے ’’باوا آدم ‘‘ اور پاکستان تحریک انصاف آف شور کمپنیوں کی ’’سینئیرملزم‘‘ہے۔ عمران خان سچ کو چھپاتے اور جھوٹ کا چرچا کرتے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کے دوران پرویز رشید نےعمران خان کی آف شور کمپنی کے معاملے پر انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے نام پر کوئی آف شور کمپنی نہیں ۔عمران خان کی آف شور کمپنی1983 میں قائم کی گئی۔ عمران خان سچ کو چھپاتے اور جھوٹ کا چرچا کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے سوال اٹھائے کہ عمران خان کے پاس اب سیاست کرنے کا کیااخلاقی جواز رہ گیا ہے؟ انہوں نے انتخابات سے پہلے کبھی ٹیکس جمع کرایا نہ ہی اپنے اثاثوں میں آف شور کمپنی کا ذکر کیا۔ دوسروں پرالزامات لگانےوالے عمران خان اب کیا کہیں گے؟

کپتان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے پرویزرشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نےخودآف شورکمپنیوں کےپیرامیٹرزبتائے۔ انہوں نے کہا کہ  آف شورکمپنیاں ٹیکس چوری کیلئےبنتی ہیں، ان سے منی لانڈرنگ ہوتی ہے۔اب وہ یہ بتائیں کہ انہوں نے آف شور کمپنی کیوں بنائی؟۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کےپاس سب سےزیادہ آف شورکمپنیاں ہیں اورتحریک انصاف کی یادداشت بھی سب سےزیادہ کمزورہے۔ لگتا تھا کہ عمران خان نے کبھی آف شور کمپنیوں کا نام نہیں سنا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ عمران خان خود کب سچ بولنا شروع کریں گے؟

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کسی رکن پارلیمنٹ یا وزیرکا نام پاناما لیکس میں نہیں ہیں جبکہ پی ٹی آئی کےزیادہ ترارکان آف شورکمپنیوں کےمالک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان،عبدالعلیم خان،جہانگیرترین کی آف شورکمپنیاں ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران پرویزرشید پیپلزپارٹی کو بھی نہیں بھولے, کہا کہ پیپلزپارٹی کی صرف ایک آف شورکمپنی ہے .پیپلزپارٹی بدکم اوربدنام زیادہ ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close