اسلام آباد

راولپنڈی اجتماع میں فلسطینی سفیر کی بھرپور شرکت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں سے یکجہتی کے اجتماع میں فلسطینی سفیر کی بھرپور شرکت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اس اجتماع میں حافظ سعید سمیت پچاس سے زائد مقررین نے اس اجتماع سے خطاب کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ یروشلم سے متعلق متنازعہ امریکی فیصلے کے بعد پاکستان نے متعدد ریلی نکالی گئی ہیں اور فلسطینی سفیر ولید ابوعلی نے ان عوامی اجماعات میں کئی بارشرکت کرچکے ہیں، گزشتہ روز لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ اجتماع فلسطینیوں کی حمایت کا ایک مظہر تھا، اس اجتماع میں مختلف مکاتب فکر کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس اجتماع میں حافظ سمید سمیت پچاس سے زائد مقررین نے شرکت کی اور فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے حوالے سے غلط تاثر پھیلایا جا رہا ہے، اقوام متحدہ کی جانب سے آزادی اظہار پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔ترجمان نے کہا کہ یروشلم سے متعلق پاکستان کا موقف اٹل اور غیرمبہم ہے۔ یاد کہ بھارت کے احتجاج پر فلسطین اتھارٹی نے اسلام آباد میں تعینات اپنا سفیر ولید ابو علی کو واپس بلالیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close