اسلام آباد

آصف علی زرداری نے شہباز شریف کی حکومت کے خاتمہ کیلئے مہم تیز کردی

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیرمین آصف زرداری نے طاہر القادری کی اے پی سی میں ہونے والے فیصلوں کی توثیق کرتے ہوئے انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت کردی جبکہ قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پوری تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں گے۔

پاکستان ویوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیرمین آصف زرداری نے عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی کل جماعتی کانفرنس کے فیصلوں کی مکمل تائید کرتے ہوئے انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لیے حصول انصاف کی آواز بھرپور انداز میں بلند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اے پی سی کی اسٹیئرنگ کمیٹی میں پیپلزپارٹی اپنا بھرپور سیاسی کردار ادا کرے گی۔

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے انتخابی مہم کو بھی تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے چاروں صوبوں میں انتخابی امیدواروں کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب میں انتخابی تیاریوں اور امیدواروں کی تلاش کے لئے اجلاس طلب کرلیے ہیں۔
اس حوالے سے قمر زمان کائرہ کی زیر صدارت ساہیوال ، اوکاڑہ ، پاکپتن کے اضلاع کا اجلاس آج ساہیوال میں ہوگا جس میں پارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور احمد وٹو ، سابق وزیر مملکت غلام فرید کاٹھیا، عثمان ملک اور دیگر رہنما شریک ہوں گے۔ اگلے اجلاس گوجرانوالہ ڈویژن اور لاہورڈویژن کے ہوں گے۔ پی پی پی رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پوری تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close