اسلام آباد

پاکستان نے جماعت الدعوۃ اور حافظ سعید کو عطیات دینے پر پابندی لگا دی

اسلام آباد: پاکستان نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی زد میں آنے والی تمام پاکستانی تنظیموں کو عطیات دینے پر پابندی عائد کردی ہے۔ ایس ای سی پی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، چندہ دینے والی کمپنی اور افراد کو ایک کروڑ روپے جرمانہ اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی پابندیوں کی زد میں آنے والی تمام تنظیموں کو عطیات دینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اس اقدام کے تحت جماعت الدعوۃ سے منسلک تمام تنظیموں کو عطیات دینے پر بھی پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، چندہ دینے والی کمپنی اور افراد کو ایک کروڑ روپے جرمانہ اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایس ای سی پی نے یہ اقدام وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایس آر او کی روشنی میں کیا ہے۔ اقوام متحدہ کونسل کی پابندی لگانے والی کمیٹی نے جماعت الدعوۃ اور حافظ سعید پر پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی پابندیوں پر عمل درآمد کا فیصلہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی منظوری سے کیا گیا ہے۔ ایس ای سی پی کے علاوہ دیگر اداروں کو بھی اس پر عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close