اسلام آباد

شریفوں کی احتساب عدالت میں پیش، استغاثہ کے گواہ کا بیان قلمبند

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر احتساب عدالت میں پیش، استغاثہ کے گواہ تسلیم خان کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف نیب ریفرنسز پر سماعت کر رہے ہیں۔ استغاثہ کے گواہ ان لینڈریونیو آفیسر تسلیم خان عدالت میں پیش ہوئے اور اپنا بیان قلمبند کرایا۔ تسلیم خان نے بیان دیا کہ وہ کمشنر ان لینڈ ریونیو فضا بتول کی ہدایت پر نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے اور نواز شریف، ان بچوں کا انکم اور ویلتھ ٹیکس ریکارڈ پیش کیا۔
تسلیم خان کے مطابق، نیب کے تفتشی افسر کامران اور محبوب عالم نے ان کی موجودگی میں ان لینڈ ریونیو ڈیپارمنٹ کے جہانگیر کا احمد کا بیان بھی قلمبند کیا۔تسلیم خان نے بتایا کہ نیب کو فراہم کی گئی دستاویزات کے اصل بھی پیش کی، تاہم تفتیشی افسر نے اصل دستاویزات دیکھنے کے بعد جہانگیر احمد کو واپس کردیں، نیب کو جمع کرائی گئی فوٹو کاپی کی تصدیق کمشنر ان لینڈ ریونیو فضا بتول نے کی۔ تسلیم خان کے بعد اب استغاثہ کے دوسرے گواہ زاور خان اپنا بیان قلمبند کروا رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close