اسلام آباد

سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کی رپورٹ مسترد کردی، ریونیو ریکارڈ اور اراضی نقشے طلب

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے مری میں غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کیخلاف ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران پنجاب حکومت کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے کر مسترد کر دی اور ریونیو ریکارڈ اور اراضی کے نقشے طلب کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں غیر قانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیز کیخلاف ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی، جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے مقدمے کی سماعت کی۔
دوران سماعت جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مکمل ریکارڈدیاجائے تاکہ پتہ چل سکے زمین کس مقصد کیلئے تھی، واضح کیاجائے پانی کے نالوں پرتجاوزات اورقبضہ ہے یانہیں؟، عدالت نے پنجاب حکومت کی رپورٹ غیرتسلی بخش قراردے کرمسترد کردی، جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک اورموقع دیتے ہیں مکمل تیاری کرکے آئیں، بتائیں زمین کے اصل مالکان کون ہیں؟۔عدالت نے ازخود نوٹس کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ریونیو ریکارڈ اور اراضی کے نقشے طلب کر لئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close