اسلام آباد

پیراعجاز شاہ نے عمران خان کو بھی مشورہ دیدیا

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری سے تعلقات کی وجہ سے شہرت یافتہ پیراعجاز شاہ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بھی مشورہ دیدیاتاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اُنہوں نے کیاکہا۔ 
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کے لیے آنے پر عمران خان اور پیراعجاز شاہ کی پارلیمنٹ ہاﺅس کی گیلری میں ملاقات ہوئی اور عمران خان تھوڑا جھک کر پیراعجاز سے ملے جبکہ پیراعجاز نے عمران خان کے کان میں کچھ کہا۔ عینی شاہدین کاکہناتھاکہ پیراعجاز نے عمران خان کو بوسہ دیا۔عمومی طورپریہی کہاجاتاہے کہ پیراعجازشاہ کے مشورے کے بغیرآصف علی زرداری نہیں کوئی کام نہیں کرتے جبکہ پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں پیراعجاز شاہ زیادہ وقت ایوان صدر میں گزارتے تھے اور آج وہ خصوصی طورپر پارلیمنٹ کے اجلاس کی کارروائی دیکھنے کے لیے پارلیمنٹ میں آئے ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close