اسلام آباد

پاکستان سے تعلقات خراب کرناامریکاکے مفاد میں نہیں:مفتاح اسماعیل

اسلام آباد: مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ امریکاپاکستان کے بغیرافغانستان میں جنگ نہیں جیت سکتا پاکستان سے تعلقات خراب کرناامریکاکے مفاد میں نہیں۔نجی چینل ”دنیا نیوز“کے پروگرام”دنیا کامران خان کے ساتھ “میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر قومی خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ امریکاکی پاکستان کوامداد نہ ہونے کے برابرہے ہمارا آئی ایم ایف سے آئندہ قرضہ لینے کاکوئی پروگرام نہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈٹرمپ عجیب ٹویٹ کرتے ر ہتے ہیں ان کی پاکستان مخالف ٹویٹ سفارتی آداب کےخلاف ہے اس سے قبل وہ ٹو یٹ کر کے شمالی کوریاکوجنگ کی دھمکی دے چکے ہیں ۔ہم اپنے ہمسایہ ممالک سے ا چھے تعلقات چاہتے ہیںٹرمپ پاکستان پرمزیددباو ڈالنے کی کوشش کریں گے اگر ایساہوا توقوم متحد ہوکرجواب دےگی۔ملکی معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے سٹاک مارکیٹ میں بہتری آرہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close