اسلام آباد

بشریٰ مانیکا سے عمران خان کی پہلی ملاقات کا احوال

اسلام آباد: پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی بشری مانیکا سے تیسری شادی کی خبریں زیر گردش کر رہی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی تیسری شادی ان کی روحانی رہنما بشری مانیکا کے ساتھ ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ عمران خان کی پہلی بار2015 میں این اے 154 (لودھراں) کے ضمنی انتخاب سے قبل بشریٰ مانیکا سے ملاقات ہوئی تھی۔ ان کی تیسری ممکنہ بیوی بشری مانیکا پانچ بچوں کی ماں ہیں، بشری مانیکا نے حال ہی میں اپنے سابق شوہرخاورفرید مانیکا سے خلع لی ہے، بشری مانیکا کی عمر50 سال کے لگ بھگ ہے اورتعلق پاکپتن کے وٹوخاندان سے ہے۔ بشری کے سابق خاوند خاورفرید مانیکا کسٹمز آفیسرہیں اوران کے والد غلام فرید مانیکا وفاقی وزیر رہے ہیں، بشری کے دو بیٹوں ابراہیم مانیکا اور موسیٰ مانیکا نے 2013 میں ایچ ای سن کالج لاہور سے گریجویشن مکمل کی اور اب بیرون ملک تعلیم حاصل کررہے ہیں، تین بیٹیوں میں سب سے بڑی بیٹی مہرو مانیکا رکن صوبائی اسمبلی میاں عطا مانیکا کی بہوہیں۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی چیرمین عمران خان کی شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ابھی بشری مانیکا سے شادی نہیں کی بلکہ انہیں صرف شادی کا پیغام دیا ہے اوریہ بیان ریکارڈ کی درستگی کےلیے دیا جارہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close