اسلام آباد

نیب نے انسانی سمگلنگ میں ملوث وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد :قومی احتساب بیورو نے کارروائی کر کے انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی اثاثے بنانے پر وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت علی چیمہ کو گرفتار کر لیا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق نیب شفقت علی چیمہ کے خلاف غیر قانونی طریقے سے لوگوں کو باہر بھجوانے اور آمدنی سے زیادہ کروڑوں روپے کے بے نامی اثاثے بنانے کی انکوائری کر رہی تھی ۔شفقت علی سری لنکا بھوٹان اور مالدیپ ڈیسک کا انچارج تھا جس نے 200بلیو پاسپورٹ چوری کر کے بیچے۔ملزم کے اکاونٹ سے کروڑوں روپے بھی برآمد ہوئے ۔نیب نے آج وزارت خارجہ کے دفتر پر چھاپہ مار کر شفقت علی کو گرفتار کیا اور وزارت خارجہ سے شفقت علی کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ۔نیب کل شفقت علی چیمہ کو عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کر ے گی جس کے بعد ملزم کا بیان قلمبند کیا جائے گا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close