اسلام آباد

شادی کی خواہش کی، کوئی بینک نہیں لوٹا، عمران خان نے چپ کا روزہ توڑ دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بشریٰ مانیکا کے ساتھ شادی کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے میں نے محض شادی کی خواہش کی ہے۔ گزشتہ تین روز سے عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی کی خبریں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں اور ان خبروں کے حوالے سے عمران خان کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا تاہم اب عمران خان نے شادی کی خبروں پر چپ کا روزہ توڑتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے محض شادی کی خواہش کی ہے۔

عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تین دن سے اس کشمکش میں ہوں کہ کیا میں نے کوئی بنک ڈکیتی کی ہے، منی لانڈرنگ کی ہے یا ماڈل ٹاؤن سانحے کے آپریشن کے احکامات دئیے یا پھر میں نے ریاستی معلومات بھارت کو فراہم کی ہیں؟ میں نے صرف شادی کی خواہش کی ہے۔ کیا شادی کی خواہش رکھنا بڑا جرم ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نواز شریف اور میرشکیل الرحمان کی گندی میڈیا کیمپین سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، نواز شریف اور میر شکیل الرحمان جان لیں کہ ان دونوں کی اس حرکت سےمیرا ان کے خلاف لڑنے کا جذبہ مزید مستحکم ہوگیا ہے۔ عزت اور ذلت دینے والی اللہ کی ذات ہے، مجھے اگرفکر ہے تو بشریٰ بیگم کے قدامت پسند خاندان اور اپنے بچوں کی جو اس پرو پیگنڈے سے براہ راست متاثر ہورہے ہیں۔ میں شریف خاندان کو 40 سالوں سے جانتا ہوں لیکن اس طرح سے ذاتیات پر کبھی نہیں اترا کہ انسان کسی کی ذاتی زندگی پر کیچڑ اچھالے۔
عمران خان نے اپنے مداحوں اور خیرخواہوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند سالوں سے جس ذاتی خوشی سے محروم ہوں وہ مجھے مل جائے۔ واضح رہے کہ عمران خان کی شادی کی خبروں کے حوالے سے تحریک انصاف کی جانب سے بھی بیان میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے بشریٰ مانیکا سے شادی نہیں کی بلکہ شادی کا پیغام بھیجا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close