اسلام آباد

عمران خان آج قومی اسمبلی میں اپنے ٹیکس ریٹرن اور اثاثہ جات کی تفصیلات پیش کریں گے

اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان آج قومی اسمبلی میں اپنے مکمل ٹیکس ریٹرن اور اثاثہ جات کی تفصیلات پیش کریں گے جب کہ اس دوران وہ ایوان کو اپنی آف شور کمپنی اور فلیٹ کی فروخت کے بارے میں بھی آگاہ کریں گے۔

تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا کہ پارٹی چیرمین عمران خان آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنے مکمل ٹیکس ریٹرن اور اثاثہ جات کی تفصیلات پیش کریں گے جب کہ اس دوران وہ اپنی آف شور کمپنی اور لندن کے فلیٹ کی فروخت کے بارے میں بھی ایوان کو آگاہ کریں گے۔ ذرائع نے  مزید بتایا کہ عمران خان وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی 2 آف شور کمپنیوں کے کاغذات ایوان میں پیش کریں گے اور ان کی ایک بلاواسطہ کمپنی کی تفصیلات بھی بتائیں گئے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے مریم نواز کی آف شور کمپنیوں کے بلاواسطہ فوائد حاصل کیے ہیں جب کہ مریم نواز کی آف شور کمپنی نیسکول لمیٹیڈ اور نیلسن انٹرپرئز ہیں اور عمران خان ان کمپنیوں کے رجسٹریشن کے کاغذات اسمبلی میں دکھائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close