اسلام آباد

کینڈین شہری پاکستان کی حکومت کو دھمکی دے رہا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: اسلام آباد: وزیرمملکت مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ افواہیں پھیلانے کے باوجود پاکستان میں سینیٹ اور 2018 کے الیکشن وقت پرہوں گے۔اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کینیڈا کا ایک شہری پاکستان کی حکومتوں کو چیلنج کررہا ہے، سب کو معلوم ہے کہ طاہر قادری کس کے کہنے پر بوریا بستر اٹھا کے یہاں آجاتے ہیں اور کس کے اشارے پر واپس جاتے ہیں، یہ شخص کینیڈا سے آکرایک منتخب وزیراعظم اور وزیراعلی کو دھمکی دیتا ہے، اس معاملے پر اب سارے ادارے کیوں خاموش ہیں، عدلیہ اور تمام اداروں کو طاہرالقادری کے خلاف سوموٹو نوٹس لینا چاہئے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کو عدالتوں نے اشتہاری قراردیا ہوا ہے، یہ لوگ عوام اورپاکستان کے دشمن ہے جبکہ افواہوں کے باوجود سینیٹ اور عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔علاوہ ازیں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اصول پرقائم رہیں گے، نہ ڈیل کریں گے اور نہ ڈھیل دیں گے، (ن) لیگ کیخلاف مقدمات، فیصلوں یا تحریکوں سے ہار نہیں مانیں گے اور اپنے موقف پر کھڑے رہیں گے جب کہ نواز شریف کی قیادت میں الیکشن لڑیں گے۔طلال چودھری نے کہا کہ ن لیگ نےبلوچستان کی پارٹیوں کو قومی دھارے میں شامل کیا، تحریک عدم اعتماد کا فائدہ کسے ہے اور اس کے پیچھے کیا کہانیاں ہیں، سب معلوم ہوجائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close