اسلام آباد

جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں نااہلی کےخلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں نااہلی کےخلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں نااہلی کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کر دی ہے، اپنی درخواست کے ساتھ انہوں نے بیان حلفی بھی جمع کرایا ہے۔ جہانگیر ترین نے حلف نامے میں کہا ہے کہ میرے چار بچے ہیں، چاروں شادی شدہ اور خود مختار ہیں، میں نے کاغذات نامزدگی میں جان بوجھ کر اثاثے چھپانے کی کوشش نہیں کی۔
جہانگیرترین نے کہا کہ اس نے ٹرسٹ پاکستان کے بینکنگ چینلز سے واجبات کی منتقلی کے ذریعے قائم کیا، ٹرسٹ کے قیام کا مقصد بچوں کو برطانیہ میں گھر کی فراہمی تھا، خود کو اور اپنی بیوی کو تاحیات بینیفیشری بنانا محض حفاظتی اقدام تھا، عدالت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 15 دسمبر 2017ء کو حنیف عباسی کی دائر درخواست پر کئی سماعتوں کے بعد جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close