اسلام آباد

ترقی کی دشمن قوتوں کو شکست دیں گے، وزیراعظم نوازشریف

وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ دوہزاراٹھارہ کے الیکشن میں ایک روشن اور بہتر پاکستان کے ساتھ عوام کی عدالت میں پیش ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات میں وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت فلاح عامہ کے لئے دن رات کام کر رہی ہے، جبکہ عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کی بحالی، توانائی کے بحران کے خاتمے، پاک چین اقتصادی راہداری اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کواسی رفتار سے جاری رکھا جائے گا، جبکہ دوہزار اٹھارہ کے الیکشن میں عوام کی عدالت میں ایک روشن اور بہتر پاکستان کے ساتھ پیش ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ارکان قومی اسمبلی عبداللہ شادی خیل، مس شازیہ مبشر اورمیاں عبدا لمنان نے وزیر اعظم کو اپنے اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی کاموں اور عوامی مسائل سےآگاہ کیا۔

 
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close