اسلام آباد

قومی اسمبلی سے اپوزیشن کے واک آؤٹ کو پرویز رشید نے کیٹ واک قرار دے دیا

خورشید شاہ نے ایوان میں جو کچھ کہا اسے تسلیم کرتے ہیں: پرویز رشید 

اسلام آباد : قومی اسمبلی کے اجلاس میں طنز کے نشتر چلتے رہے ، پرویز رشید نے اپوزیشن کے واک آؤٹ کو کیٹ واک کا طعنہ دیا ، خورشید شاہ نے جواب دیا یہ پاناما واک ہے ، اسپیکر نے کیٹ واک کا لفظ کارروائی سے حذف قرار دے دیا ۔ قومی اسمبلی سے اپوزیشن کے واک آؤٹ کو پرویز رشید نے کیٹ واک قرار دے دیا ۔ اپوزیشن نے احتجاج کیا لیکن پرویز رشید طنز کے نشتر چلاتے رہے ۔ اسپیکر کو شور شرابا رکوانے کیلئے بار بار مداخلت کرنا پڑی ۔ پرویز رشید کے جواب میں خورشید شاہ بولے ، حکومت کیٹ ہے،اور اپوزیشن واک دراصل یہ پاناما واک ہے ۔ آخرکار اسپیکر نے ماحول ٹھنڈا کرنے کیلئے ایوان کی کارروائی سے کیٹ واک کا لفظ ہی حذف کرا دیا ۔ 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close