اسلام آباد

حدیبیہ کیس؛ نیب کی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر

اسلام آباد: نیب نے حدیبیہ پیپر کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی ہے۔ پاکستان ویوز کے مطابق نیب نے حدیبیہ پیپرملز کیس ناقابلِ سماعت ہونے کے فیصلے کو دوبارہ چیلنج کردیا ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی ہے، اس سے قبل سپریم کورٹ نے حدیبیہ کیس کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے نیب کی اپیل زائد المیعاد ہونے کی بنیاد پر خارج کردی تھی۔

نیب نے نظرثانی اپیل میں عدالتِ عظمیٰ کے 15 دسمبر کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیرا 27، 23، 6 اور 32 پر نظرثانی کی جائے اور فریقین کو نوٹسز جاری کئے جائیں۔ اپیل کے متن میں ہے کہ گزشتہ برس 20 اپریل کو سپریم کورٹ کے 2 ججز نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قرار دیا تھا جبکہ 3 ججز نے معاملے پر مزید تحقیق پر زور دیا۔

عدالت نے تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی، جس نے 10 جولائی کو اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کردی، 20 جولائی کو جے آئی ٹی کی روشنی میں ہی حدیبیہ کیس میں نظرثانی دائر کرنے کا فیصلہ ہوا اور 21 جولائی کو نظرثانی دائر کرنے کی عدالت کو یقین دہانی کرائی، سپریم کورٹ نے 3 دن کی سماعت کے بعد مختصر فیصلے سے نیب اپیل خارج کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close