اسلام آباد

پاکستان چین آپٹیکل فائبر کیبل منصوبے کا سنگ بنیاد

وزیراعظم نواز شریف نے گلگت میں پاکستان چین آپٹیکل فائبر کیبل منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔

یہ منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ ہے۔

جمعرات کو سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ منصوبہ ملک کی مواصلاتی ترقی اور جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے گلگت بلتستان میں ملک کے دوسرے حصوں کی طرح تھری جی اور فور جی کی سہولیات میسر ہوں گی۔

پاک چین آپٹیکل فائبر کیبل منصوبہ تین سال میں مکمل ہوگا اور اس پر چار کروڑ 40 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی۔

شمالی علاقوں میں مواصلات کا خصوصی ادارہ راولپنڈی سے خنجراب تک 820 کلومیٹر طویل کیبل بچھائے گا۔

وزیراعظم نواز شریف نے دورہ گلگت کے دوران گلگت بلتستان کونسل کے نئے منتخب ارکان سے حلف بھی لیا۔ اس موقع پر نواز شریف نے قراقرم یونیورسٹی کے لیے 20 کروڑ روپے گرانٹ کا اعلان بھی کیا ہے۔

اس سے قبل نواز شریف نے گلگت میں گلگت بلتستان سی پیک پٹرولنگ پولیس کا افتتاح کیا ہے۔

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق تین سو اہلکاروں پر مشتمل پٹرولنگ پولیس گلگت بلتستان میں راہداری منصوبے کے 439 کلو میٹر طویل حصے پر ٹریفک کی محفوظ اور بلاتعطل روانی یقینی بنانے میں مدد دے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close