اسلام آباد

مجھے کوئی سازش نظر نہیں آتی، انتخابات بروقت ہونگے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مجھے پورا یقین ہے کہ سینٹ انتخابات بروقت ہوں گے جبکہ آئندہ عام انتخابات بھی 15جولائی کے قریب ہوں گے، اس وقت مجھے کوئی بھی آئینی بحران نظر نہیں آرہا ، میں بذات خود اور تمام حکومتی و اپوزیشن جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ اسمبلیاں اپنی مدت مکمل کریں اور ملک میں کوئی آئینی بحران پیدا نہ ہو۔نجی ٹی وی کے پروگرام ”جرگہ “ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے عدالتی فیصلے کے بعد مجھے وزیراعظم کے لئے نامزد کیا جو میرے لئے اعزاز کی بات ہے، نواز شریف نے آج تک کسی کے معاملات میں مداخلت نہیں کی ، ان کی مداخلت کے حوالے سے وہ لوگ خبریں دیتے ہیں جو نواز شریف کو جانتے نہیں ہیں۔وزارت عظمیٰ ایک بھاری ذمہ دار ی ہے ، مجھے یہاں کوئی زیادہ پریشانی نہیں ہے ، اس کام میں اپنی نجی ذمہ داری قربانی دینا پڑتی ہے، حالات ایسے ہیں کہ قید والی کیفیت ہے۔ کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں جن سے ملک کا نقصان ہو رہا ہوتا ہے، ان باتوں سے جارحانہ رویہ آجاتا ہے۔ میرا اپنا اسلام آباد میں گھر ہے اور وہاں میں زیادہ بہتر محسوس کرتا ہوں ، وزیر اعظم ہاﺅس میں اس لئے نہیں گیا کیوں کہ وزیر اعظم ہاﺅس میں رہنے کی جگہ تھوڑی سی ہے اور وہاں ریاستی تقاریب منعقد ہوتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close