اسلام آباد

جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں گاڑی لے جانے سے روکنے پر شیریں مزاری برہم

اسلام آباد: تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے دوران جوڈیشل کمپلیکس میں گاڑی لے جانے سے روکنے پر سیکیورٹی عملے پر برہم ہوگئیں۔ پاکستان ویوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 3 ارکان اسمبلی اسد عمر، عارف علوی اور شیریں مزاری پی ٹی وی حملہ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پہنچے۔

شیریں مزاری کی گاڑی جب جوڈیشل کمپلیکس میں جانے لگی تو وہاں تعینات سیکیورٹی عملے نے ڈرائیور کو ایسا کرنے سے روک دیا۔ جس پر شیریں مزاری کو غصہ آگیا۔ انہوں نے وہاں موجود سیکیورٹی عملے کو کہا کہ نواز شریف کی گاڑیاں اندر جاسکتی ہیں تو ہماری کیوں نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close