اسلام آباد

پارلیمنٹ کے لیے’’لعنت‘‘ کا لفظ بہت چھوٹا ہے، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کیلئے’لعنت‘ لفظ تو بہت چھوٹا ہے اگر کسی کو میرے اس لفظ پر اعتراض ہے تو عوام سے پوچھ لے۔ گزشتہ روز لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مشترکہ اپوزیشن کے احتجاج کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں جو مجرم کو پارٹی سربراہ بنائے۔ اپنی اسی بات کا دفاع کرتے ہوئے عمران خان نے ٹوئٹ کی ہے کہ پارلیمنٹ کا کام عوامی مفادات کا تحفظ ہے، جب پارلیمنٹ ہی ایک کرپٹ آدمی جو 3 ارب روپے کی منی لانڈرنگ اور ٹیکس کی عدم ادائیگی وغیرہ میں ملوث ہے کو ایک سیاسی پارٹی کا سربراہ بنادیتی ہے تو پھر ایسا قانون پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے کا باعث بنتا ہے۔
عمران خان نے کہا ’لعنت‘ لفظ تو بہت چھوٹا ہے، کسی کو اگر میرے اس لفظ پر اعتراض ہے تو عوام سے پوچھ لے کہ ان کا کیا کہنا ہے، میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ لوگ میرے ساتھ ہوں گے۔ انہوں نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ دل تھام کر بیٹھیں آج دوپہر پریس کانفرنس میں تہلکہ خیزانکشافات کروں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close