اسلام آباد

نوازشریف کا عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ، مختلف شہروں میں خطاب کرینگے

اسلام آباد: نااہل نواز شریف نے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اگلے چند روز میں وہ مختلف شہروں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر نواز شریف نے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ملک کے مختلف شہروں میں تین بڑے عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ نواز شریف 20جنوری کو ہری پور، 27جنوری کو جڑانوالہ اور 4 فروری کو پشاور میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ کے سینٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف پاکستان کی حقیقت ہیں عوامی عدالت میں اپنی کارکردگی رپورٹ لے کر جا رہے ہیں۔ عوامی اجتماع سے پتاچلے گاکہ عوام کس کے ساتھ ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ پر تنقید کرنے والے مستقبل سے مایوس ہیں، گالم گلوچ اور لعن و طعن کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close