اسلام آباد

اسلام آباد: پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن، 10 مشتبہ افراد کو زیرحراست

اسلام آباد : اسلام آباد میں پولیس، رینجرز اور حساس اداروں نےسرچ آپریشن کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

سرچ آپریشن تھانہ کورال اور لوھی بھیر کے علاقوں ترلائی برما ٹاون اور جناح گارڈن میں کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانہ میں شفٹ کردیا گیا۔ آپریشن کے دوران 2بارہ بور گنیں، ایک تیس بور پسٹل، 2 میگزین، تین موٹرسائیکل اور ایمونیشن برآمد کر لئے گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران 100 گھروں اور دکانوں کو چیک کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close