اسلام آباد

راؤ انوار کا فرار ناکام

اسلام آباد: نقیب اللہ محسود قتل کیس میں ملوث ایس ایس پی راؤ انوار کی دبئی فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قبائلی نوجوان نقیب اللہ محسود قتل کیس میں ملوث ایس ایس پی راؤ انوار کی دبئی فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ اسپیشل برانچ کی نشاندہی پر رات 2 بجے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو اس وقت پرواز سے آف لوڈ کیا گیا، جب وہ نجی ائرلائن کی پرواز 615 سے دبئی جانے کیلئے سوار ہوچکے تھے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق راؤ انوار کو گرفتارنہیں کیا گیا اور صرف بیرون ملک جانے سے روکا گیا جس کے بعد وہ واپس اسلام آباد چلے گئے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق راؤ انوار نے اپنی سفری دستاویزات قریبی ساتھی کے ذریعے ایئرپورٹ بھجوائے تھے، جن میں 20 جنوری کو جاری کیا گیا سندھ حکومت کا این او سی (اجازت نامہ) بھی شامل تھا۔ نقیب اللہ کی ماورائے عدالت ہلاکت میں ملوث پولیس افسر راؤ انوار گزشتہ روز تک اپنا موبائل فون نمبر بند کرکے روپوش ہوگئے تھے اور کسی سے بھی رابطہ نہیں کررہے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close