اسلام آباد

بلیک واٹر یا سیکیورٹی کنٹریکٹرز ملک میں نہیں آسکتے: وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہےکہ ملک میں کوئی نئی ویزا پالیسی متعارف نہیں کرائی گئی ہے اور کوئی بلیک واٹر یا سیکیورٹی کنٹریکٹرز یہاں نہیں آسکتے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ویزا کی کوئی نئی پالیسی متعارف نہیں کرائی گئی، پالیسی وہی ہے لیکن اس کا غلط استعمال کیا جارہاتھا ، اس ویزا پالیسی کامقصد سیاحوں کو سہولت دینا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مفاد اور سیکیورٹی سے متعلق فکرمند ہیں لیکن سیکیورٹی کےنام پر پاکستان کو بیرونی دنیا کے لیے بند نہیں کرسکتے۔ احسن اقبال نے کہا کہ کوئی بلیک واٹر یا سیکیورٹی کنٹریکٹرز یہاں نہیں آسکتے، مکمل سیکیورٹی چیکس لگائے ہوئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ این جی اوز وفاقی حکومت کے زیر انتظام چلتی ہیں، این جی اوز کی رجسٹریشن سےمتعلق نظام میں کوتاہی تھی، اب این جی اوز کا مکمل ریکارڈ بنایا جارہا ہے کیونکہ بعض این جی اوز ایسی ہیں جو وہ کام کررہی ہیں جو ان کا نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close