اسلام آباد

ڈی آئی خان میں دہشتگرد تنظیم دوبارہ سرگرم ہوگئی ،عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کے حقوق کی ذمہ داری حکومت پر ہے۔معصوم لوگوں کے قتل پر خیبر پی کے حکومت علامہ راجہ ناصر عباس سے مکمل تعاون کرے گی۔ 
اسلام آباد میں مجلس وحت المسلمین کے دھرنے میں اظہار یکجہتی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے تو آج خیبر پی کے میں ماضی میں ہونے والے ظلم کا علم ہوا۔اس معاملے کو ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اٹھائینگے۔مجلس وحدت المسلمین کے نمائندے کی وزیراعلیٰ سمیت صوبائی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کرائینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی آئی خان میں ایک دہشتگرد تنظیم دوبارہ سرگرم ہوگئی ہے۔شدت پسندقبائلی علاقوں کی طرف سے آتے ہیں۔اس موقع پر مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی رہنما راجہ ناصر عباس نے کہا کہ خیبر پی کے میں صورتحال سے مطمئن ہوگئے ہیں لیکن دوسرے صوبوں میں صورتحال ٹھیک نہیں۔ہمارے لوگوں کو مارا گیا جس کیخلاف بھوک ہڑتال شروع کی ہے جب تک انصاف نہیں ملے گا ہم یہاں سے نہیں جائینگے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close