اسلام آباد

سپریم کورٹ نے چیئرمین متروکہ وقف بورڈ صدیق الفاروق کوعہدے سے ہٹادیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کوعہدے سے ہٹاکر حکومت کو قواعد کے مطابق نئے چیئرمین کی تقرری کاحکم دیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کٹاس راج مندر کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے چیئرمین متروکہ وقف بورڈ صدیق الفاروق کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ صدیق الفاروق چیر مین متروکہ وقف املاک کے عہدے کے اہل نہیں، حکومت قواعد کے مطابق نئے چیئرمین کی تقرری کرے۔

اس سے قبل ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے صدیق الفاروق کا بطور چیئرمین متروکہ وقف املاک ریکارڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ صدیق الفارق کی مدت ختم ہوچکی ہے، نئے چیئرمین کی سمری جلد بھیج دی جائے گی جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سمری موو کریں لیکن صدیق الفاروق کوفارغ کریں۔

وکیل متروکہ وقف املاک نے کہا کہ قوانین کے مطابق نئے چیئرمین کی تعیناتی تک صدیق الفاروق کام جاری رکھ سکتے ہیں جب کہ چیف جسٹس نے صدیق الفاروق سے مکالمہ کیا کہ آپ کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے، یہ سیاسی اقربا پروری کا کیس ہے جب کہ صدیق الفاروق نے کہا کہ جب مسلم لیگ سیکرٹریٹ میں تھا تو آپ بھی میرے پاس آتےتھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close